امریکی خاتون پاکستانئ بندے کو دل دے بیٹھی، شادی اور اسلام قبول کرلیا

0

 پشاور (ای این این) مردان کا راجا اور لا طینی امریکا کی رانی نے فیس بک پرایک دوسرےکو دیکھا تو دل دے بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق  40 سالہ اعجاز اور 52 سالہ روساریو کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جو محبت میں بدل گئی امریکی خاتون ہزاروں میل سفر طے کر کے مردان پہنچ گئی۔

لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والی روساریو نامی خاتون نے فیس بک پر مردان سے تعلق رکھنے والے اعجاز کو دیکھا تو  دل دے بیٹھی۔ اعجاز ماموت خیل سے شادی کرنے کے لیے روساریو نے اسلام قبول کر لیا روساریو کا کہنا ہے کے وہ پاکستان آکر بے حد خوش ہے اور دلہا میاں کے دل میں تو پہلے سے ہی خوشی کے  لڈو پھوٹ رہے ہیں۔

About Author

Leave A Reply