امتیاز فاران بھاری اکثریت سے کراچی پریس کلب کے صدر منتخب

0

کراچی (رپورٹ: لالا حسن) کراچی پریس کلب کے انتخابات میں دی ڈیموکریٹس کے امتیاز خان فاران نے صدر کے عہدے پر دوبارہ ہونے والے انتخابات بھاری اکثریت سے جیت لیے ہیں۔
ہفتہ کے روز پریس کلب میں ری پولنگ کے دوران ایک ہزار 76 اراکین نے حق رائے دہی استعمال کیا، جوکہ عام انتخابات میں اتنا ہی رہا تھا۔
نتائج کے مطابق محمد امتیاز خان فاران نے 585 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل احمد خان ملک نے 479 ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح امتیاز فاران نے 106 ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
کراچی پریس کلب انتخابات میں صدر کی نشست پر امتیاز خان فاران اور احمد خان ملک کی نشست پر نتیجہ برابر رہا تھا۔
خیال رہے کہ دی ڈیموکریٹس نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

About Author

Leave A Reply