افغان بارڈر انگور اڈہ میں آوارہ کتوں نے لوگوں کو زخمی کردیا، ریبیز ویکسین وزیرستان سے غائب

0

وانا(ای این این ایس)پاک افغان بارڈر انگوراڈہ میں آوارہ اور پاگل کتے دندناتے پھرنے لگے ہیں۔ وزیرستان میں کہیں پہ بھی پاگل کتے کے کاٹنے سے بچائو کی ویکین ریبیز ویکسین کسی سرکاری و غیرسرکاری ہسپتال میں موجود نہیں۔
پاک افغان بارڈر انگوراڈہ سے امدہ اطلاعات کے مطابق کتوں نے اب تک دو بچوں سمیت 5 افراد کو کاٹا ہے،اس کے علاوہ 6 بکریاں بھی آوارہ کتوں کی نظر ہوگئی ہیں، جبکہ 6 بکریوں کے کاٹے کی بھی اطلاعات ہیں،تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق پورے ضلع میں کتے کے کاٹنےکے علاج کیلئے استعمال ہونیوالی ریبیز ویکسین موجود نہیں، جس کی وجہ سے تمام کتے کے کاٹے ہوئے افراد کو علاج و معالجہ کیلئے بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہےکہ حکومت سرکاری طورپر ریبیز ویکسین ضلع جنوبی وزیرستان کے سرکاری ہسپتالوں کو مہیا کرے،تاکہ علاج معالجہ کیلئے لوگوں کو دیگر اضلاع کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ اطلاعات کے مطابق انگوراڈہ میں لوگوں نے اب تک 3 کتوں کو فائرنگ کرکے مار دیا ہے۔

About Author

Leave A Reply