افغانستان سے باجوڑ کی آبادی پر راکٹ حملہ۔ ایک بچہ جان بحق، 7 زخمی

0

پشاور(ای۔این،این،ایس)ضلع باجوڑ افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر ایک بار پھر متعدد راکٹ حملے۔ راکٹ گولے گرنے سے 7 بچے زخمی ایک بچہ جان بحق، راکٹ باجوڑ کے سرحدی علاقوں موخا، غندئی اور گلئی میں سویلین آبادی پر گرائے گئے ہیں۔راکٹ حملوں کے بعد ماموند قبائل میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔زخمی ہونے والوں میں حزب اللہ، خبیب، تسبیحہ، داداللہ اور افساء کے نام شامل ہیں۔ راکٹ افغانستان سے پاک افغان بارڈر کے قریب واقع گاؤں موخا، غندئی اور گلئی پر گرائے گئے ہیں۔پاک فوج کی جانب سے مشتبہ مقامات پر بھر پور جوابی کاروائی جاری ہے اور سویلین آبادی میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ واقعہ کے فوری بعد متاثرہ گھر اور علاقے میں باجوڑ پولیس اور پاک فوج فرنٹیئر کورکے نوجوانوں نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے افغانستان کی اس پار سرحد سے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی کوششیں ہورہی ہے اور سویلئن آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

About Author

Leave A Reply