اسلام آباد سے اغوا کیے جانے والے بچے کو موٹروے پولیس نے بازیاب کرالیا، ایک ملزم گرفتار

0

مورو (رپورٹ: اختر لغاری) موٹروے پولیس کنڈیارو نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کر لیا۔

اطلاع کے مطابق ملک عبداللہ نامی بچے کو نشہ آور رومال سنگھا کر اسلام آباد سے سے اغوا گیا تھا۔ بتایا جاتا ھے اس بچے کے والد پاکستان پرائیویٹ اسکولز کے مرکزی صدر ہیں ۔

موٹر وے پولیس نے کنڈیارو میں ضلع نوشہرو فیروز ایڈمن آفیسر آپریشنل عبد الرشید اور آفیسر منصور بگھیو کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کرتے ھوئے نہ صرف بچے کو باحفاظت بازیاب کرایا بلکہ اغوا کار محمد کامران نامی شخص کو بھی گرفتار کیا۔ بتایا جاتا ھے کہ اغوا کار اٹک کا رہائشی ھے۔
بعد ازاں بچے کو ورثاء کے حوالے اور ملزم کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

About Author

Leave A Reply