اسلام آباد: خون عطیہ کرنے کے لیے کیمپ لگایا گیا

0

اسلام آباد (ای این این) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں عطیہ خون کے عالمی دن کے موقع پر ریڈ ڈونرز اور ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام خون عطیہ کا کیمپ لگا یا گیا، جس میں اباسین یونیورسٹی کے طلباء نے خون کا عطیہ دیا۔
اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری انور رضا نے کیمپ کا دورہ کیا اورکیمپ کے انعقاد کیلئے جوائنٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب ندیم چوہدری کی اس کاوش کو قابل تحسین قراردیا اورریڈ ڈونر اور ریڈ کریسنٹ کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کیمپ میں موجود تمام خون عطیہ کرنے والے طلباء اور صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر تعلیم و تربیت فاؤنڈیشن کے والینٹیئرز نے خون عطیہ کرنے والے لوگوں کو پھلوں کے جوس فراہم کیے اور ان کے خون عطیہ کرنے کے عمل میں بھی خدمات سرانجام دیں۔
اس موقع پر ندیم چوہدری، جوائنٹ احتشام الحق، رانا کوثر، عباس نقوی و دیگر بھی موجود تھے۔

About Author

Leave A Reply