ازبکستان سے آئے تبلیغیوں سے کرونا وائرس منتقل ہونے پر رٹائرڈ میجر جانبحق، ایبٹ آباد میں تدفین

0

ایبٹ آباد(رپورٹ: نوید اکرم عباسی) کرونا وائرس کی وباء سے ایبٹ آباد میں پہلی موت واقع ہو گئی۔
میجر(ر)سردار محمد الیاس، جو ایبٹ آباد کے محلہ کھولا کہیال میں رہائش پذیر تھے جنکا آبائی گاؤں نملی میرا ھے اور یہ پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد گذشتہ 37 سالوں سے تبلیغ سے وابسطہ تھے۔
وہ تبلیغی جماعت کے بانی مولانا عبدالوہاب کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے اور ایبٹ آباد میں مکی مسجد سے تبلیغ ودرس وتدریس کرتے تھے اور انٹرنیشنل تبلیغ سے بھی منسلک تھے۔
اسی سلسلے میں ایبٹ آباد میں ازبکستان سے آئی تبلیغی جماعت کے ساتھ نڑیاں مسجد میں وقت گزارا جہاں سے وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور سی ایم ایچ ایبٹ آباد میں وفات پاگئے۔
میجر الیاس کی نماز جنازہ سرکاری ایمبولینس میں قبرستان لاکر حفاظتی تدابیر کے ساتھ ادا کرکے تدفین کردی گئی اور اس مکی محلہ کی گلی نمبر 1 کو محکمہ صحت ودیگر اداروں نے لاک ڈائون کیا۔

About Author

Leave A Reply