آغا سراج درانی اور ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنسز کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث نہ ہو سکی

0

کراچی(ای این این ایس) احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر کے خلاف 462 ارب اور17ارب کے دو ریفرنسز کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث نہ ہو سکی اور اب سماعت 15جولائی تک ملتوی ہو گئی ہے۔
ڈاکٹرعاصم کے خلاف462 ارب اور17ارب کرپشن کے دو ریفرنس زیرسماعت ہیں۔
دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں وہ عدالت میں پیش ہوئے۔
تاہم تفتیشی افسر نے دو مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے۔
ریفرنس کی مزید سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
خیال رہے کہ ریفرنس میں آغا سراج خان درانی کی اہلیہ بی بی ناہید خان، تین بیٹیا صنم درانی، سونیا خان درانی اور بیٹا شہباز خان درانی سمیت دیگر شامل کر رکھا ہے۔

About Author

Leave A Reply